قومی خرانے کو 7کڑوڑ روپے کا نقصان ,وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

قومی خرانے کو 7کڑوڑ روپے کا نقصان ,وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم میں بڑے پیمانے پر بے  ضابطگیوں کا انکشاف
دسمبر 15 18:34 2016 Print This Article

۔
لاہور(محمد اسد سلیم) اکاؤنٹنٹ جرنل پنجاب کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب اور ایچ .ای
ْ . سی کی جانب سے فیز۱۱ اور فیز ۱۱۱ یعنی 2012-15 میں تقسیم ہونے والے لیپ ٹاپ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف. حال ہی سامنے آنے والی آڈ یٹر جنرل پنجاب کی سپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق ساڑھے پانچ ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم میں ہیر پھیر کا انکشکاف ۔ پنجاب کے نو اضلاع میں اڑسٹھ لاکھ انسٹھ ہزار چتھیس روپے مالییت کے 1771لیپ ٹاپ طالب علم دو مرطبہ لیپ ٹاپ لے اڑے ۔ 2481 طلبا نے جعلی شناختی کارڈ پر لیپ ٹاپ حاصل کیا ،جبکہ 1181طلبا کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ،305لیپ ٹاپ یا تو چوری ہوگئے یا جل گئے ۔رپورٹ کے مطابق اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے اضلاع میں لاہور، ملتان،فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان،بہاولپور،سرگودھا،ساہیوال اور راولپنڈی شامل ہے۔ اس فراڈ سے قومی خرانے کو 7کڑوڑ روپے کا مجموعی نقصان پہنچا ہے ۔ رپورٹ کے ہائر ایجوکیشن پنجاب کو اس سب کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے رقم واپس لینے کی سفارش بھی کی گئی ہے

Comments

comments

  Categories: