نجی سکولوں کے طلبا میٹرک کے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشنیں لے اڑے

نجی سکولوں کے طلبا میٹرک کے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشنیں لے اڑے
جولائی 26 03:59 2017 Print This Article

لاہور(اپنے خبر نگار سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017ئمیں پوزیشن لینے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ بورڈ کے جاری کردہ فہرست کے مطابق نجی سکول ٹیچ اے چائلڈ ہائی سکول کے طالب علم عمر طارق نے میں 1087 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی مجموعی طور پر دوسری پوزیشن ایک طالب علم اور ایک طالبہ نے 1086 نمبر لے کر حاصل کی ۔ مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول کے ثوبان خالد اور دی ایجوکیٹرز گرلز سکول شاہدرہ کیمپس کی طالبہ علیسہ کلیم نے حاصل کی ۔مجموعی طور پر تیسری پوزیشن 1085نمبر لیکر یونیک ہائی سکول مسلم ٹاون لاہور کے محمد عبداللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبداللہ سلیم نے حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن ٹیچ اے چائلڈ ہائی سکول کے عمر طارق نے 1087 لیکر حاصل کی جبکہ مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول شیخو پورہ کے ثوبان خالد 1086 نمبرلے کر دوسری ،یونیک ہائی سکول مسلم ٹاون کے محمد عبداللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبداللہ سلیم نے 1085نمبر لیکر سائنس گروپ بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سائنس گروپ طالبات میں دی ایجوکیٹرز گرلز ہائی سکول شاہدرہ کی علیسہ کلیم نے 1086نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ میں تین طالبات نے1083 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں علامہ اقبال پبلک ہائی سکول رائیونڈ روڈ کی زنیرہ خان ،کرسینٹ ماڈل ہائی سکول شاد مان کی عفیفہ رحمان اور دی ایجوکیٹرز ہائی سکول پتوکی کی مائرہ ظفر شامل ہیں۔ سائنس گروپ طالبات میں تیسری پوزیشن چھ طالبات نے1082 نمبر لیکر حاصل کی جن میں دی ایجوکیٹرز سکول پتوکی کی مصباح ناصر،دی النور ین ہائی سکول شاد باغ ،لاریب انمول ،بیکن ہاوس گرلز ہائی سکول گلبرگ کیمپس کی فروہ ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنت نگر کی حافظہ خدیجہ مطاہر ،یونیک ہائی سکول برائے طالبات مسلم ٹاون کی فاطمہ اویس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو ٹرادھا کشن کی عدین امتیاز نے حاصل کی ۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ کے اسامہ اکرام اور پرایؤیٹ امیدوار کے طور پر شرکت کرنے والے زریاب امجد نے1020 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن گورنمنٹ تائید اسلام ہائی سکول کے غضنفر علی نے 1015 نمبر لیکر اور تیسری پوزیشن نجی حیثیت سے امتحان میں شرکت کرنیو الے محمد افضل نے 1001 نمبر حاصل کئے ۔ آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن سابق پی آرا و برائے اعلی تعلیم اور ڈی جی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدرت اللہ کی صاحبزادی حبیبہ بہاجت نے 1055نمبرلے کر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طالبات میں علامہ اقبال پبلک ہائی سکول برائے طالبات کی عائشہ نے1052 نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ پاک سیٹنڈرڈ گرلز ہائی سکول شادباغ کی فریحہ حق نے 1041 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ WWW.BISELAHORE.COM پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔

Comments

comments

  Categories: