پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے انٹرویوآج ہوں گے

by AR Sajid | جون 2, 2017 7:33 شام

 

لاہور(علی ارشد سے) پنجاب کی سب سے بڑی اور قدیم درس گاہ پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کوبھجوائی گئی تین ناموں پر مشتمل سفارشات میں ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر زکریا ذاکر اور ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا نا م شامل ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ہفتہ کے رو ز تینوں امیدواروں کو دوبارہ انٹرویو کے لیے طلب کر لیا ہے۔ جس میں وہ انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مستقل سربراہ کے لیے امیدوار کا انتخاب کریں گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول کا قیام 2018 کے آنے والے انتخابات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ جس کے لیے پنجاب حکومت انتظامی طور پر منجھے ہوئے اور نہایت تجربہ کار امیدوار کا انتخاب کر ئے گی تاکہ آنے والے دنوں میں جامعہ کا تدریسی و انتظامی ماحول پر امن طریقے سے جاری رہ سکے ۔ دوسری جانب تینوں امیدواروں نے مستقل وائس چانسلر لگنے کے لیے سینئر وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلی بیوروکریسی سے سفارشیں کروانے کے لیے انکے گرد چکر لگانے شروع کر دیے ہیں۔

Comments

comments

Source URL: http://urdu.educationist.com.pk/?p=1511