ویٹرنری یونیورسٹی میں دودھ کا عالمی دن منایاگیا

ویٹرنری یونیورسٹی میں دودھ کا عالمی دن منایاگیا
جون 01 19:39 2017 Print This Article

لاہور۔(سٹاف رپورٹ):بونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS) میں دودھ کا عالمی دن منایاگیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں ٹیٹرا پیک کےتعاون سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دودھ کے مختلف پہلوؤں اور ملاوٹ شدہ دودھ کے نقصانات پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ واضح رہے کہ دودھ کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی جانب سے شروع کیا گیا ہے تاکہ دودھ کا استعمال، اسکا قدرتی پن اور غذائی افادیت تسلیم کی جائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ اس دن ہم لوگوں کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ دودھ ان کی زندگی کیلئے کس قدر اہم ہے ۔

اس موقع پر ٹیٹرا پیک پاکستان کے کمیونیکیشن منیجر فہد مرل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فطرت کے مطابق دودھ ایک انتہائی حساس چیز ہے اور اگر اس کو جمع کرنے اور منتقلی کے دوران مناسب طریقہ کار اختیار نہ کیا جائے تو اسکے آلودہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

Comments

comments