طلباء لیپ ٹاپ کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیو ں پر بھی توجہ دیں ۔مقررین

طلباء لیپ ٹاپ کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیو ں پر بھی توجہ دیں ۔مقررین
مئی 29 04:18 2017 Print This Article

رپورٹ: زروا نبیل

لاہور(26مئی)۔ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی کردارسازی کے لئے انتہائی اہم ہیں، کمپیوٹر کے اس دور میں طلباء کوکچھ وقت نکال کر ہم نصابی مقابلوں میں ضرور شرکت کرنی چاہیے ، طلباء لیپ ٹاپ کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیو ں پر بھی توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار ہائیرایجوکیشن کمیشن،پنجاب یونیورسٹی اوردی ایجوکیشنسٹ کے زیراہتمام ادارہ تعلیم وتحقیق میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے مقررین نے کیا۔ تقریب میں جیتنے والے74 سے زائد طلبا وطالبات میں 5 لاکھ14 ہزارروپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔ پانچ روزہ مقابلوں میں پاکستان بھرکے سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیزکے 1275طلباوطالبات نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر آئی ای آر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، ُ ہوواوے ٹیلی کام کے نمائندے مسٹر ڈو ڈا ٹونگ ، ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور، ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، جوائنٹ ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ اے آر ساجد ،سینکڑوں طلباء ، انکے اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر آئی ای آر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر نے کہاکہ طلباء کل کو بھول کر آج اور آنے والے کل پر توجہ دیں اور ہم نصابی مقابلوں کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کو بڑھائیں اوراپنی کردار سازی کریں۔

 

Comments

comments

  Categories: