خوراک کے شعبے سے منسلک افراد کی تربیت کا آغاز،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹریننگ سکو ل قائم کردیا ۔

خوراک کے شعبے سے منسلک افراد کی تربیت کا آغاز،پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے ٹریننگ سکو ل قائم کردیا  ۔
مئی 18 17:22 2017 Print This Article

لاہور(سٹاف رپورٹر):: پنجاب فوڈ اتھاٹی کی طرف سے خوراک کے شعبے سے منسلک افراد کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ کے نئے چیئر مین رضا حیات ہراج نے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ پی ایف اے ٹریننگ سکول بیک وقت لاہور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلے دن ہی تمام اضلاع کے ٹریننگ سکولوںمیں 250افرادکو تربیت دی گئی ہے۔ ہر ضلع میںخوراک کے شعبہ سے منسلک 300افراد رجسٹر ہو چکے ہیں جن کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں لیول 1 کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ لیول 1کی ٹریننگ میں میں تیارخوراک کو منتقل کرنے والے وئیٹر ز اور بیکر ی ورکرزوغیرہ کی تربیت کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ محفوظ خوراک کی تیاری، غذا کی غذائیت، حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین کی بھی تربیت دی جا رہی ہے۔ کامیاب ٹریننگ لینے والے امیدوارں کو سمارٹ کارڈسرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔ مناسب تعداد میںلوگوں کی تربیت کرنے کے بعد خوراک کے شعبہ میں صرف تربیت یافتہ افراد کو ہی کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ اگلے مرحلے میں لیول 2، لیول3 اور لیول 4کی ٹریننگ شروع کی جائے گی۔ لیول 2میں خوراک تیار کرنے والے ، لیول 3میں مینجراورلیول 4میں ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی

Comments

comments

  Categories: