پنجاب بھر کے اسکولوں میں تمام قسم کی انرجی ،سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد

پنجاب بھر کے اسکولوں میں تمام قسم کی انرجی ،سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد
مئی 11 14:13 2017 Print This Article

لاہور(سٹاف رپورٹر):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں میں تمام قسم کی انرجی ،کاربونیٹیڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کردی ، اطلاق گرمیوں کی چھٹیوں کے فورا بعد ہو گا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سکولوں میں کولڈ درنکس پابندی کے حوالے سے کی گئی قانون سازی سے تفصیلی طور پرآگاہ کرنے کے لیے کولڈ ڈرنکس اور مشروب ساز کمپنیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی گئی۔ سٹیک ہولڈرز کو سکولوں میں تمام قسم کی کاربونیٹیڈ ڈرنکس پر پابندی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ریڈ زون میں شامل تمام اشیاءجیسا کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس وغیرہ کی سکولوں کے اندر اور سکولوں کی حدودکے 100 میٹر کے احاطے کے اندر فروخت پر مکمل پابندی عائدہو گی۔
کاربونیٹڈکولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچوں میں ہڈیوں سمیت جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پابندی کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاربونیٹڈکولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچوں میں ہڈیوں سمیت جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکولوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گرین زون میں شامل مصنوعات، پھل، ملک شیک، فروٹ چاٹ، دودھ اور دہی سے بنی اشیاءکی اجازت ہو گی۔ علاوہ ازیں ملاقات میںکولڈڈرنکس اور مشروبات میں مضر صحت رنگوں کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کولڈ درنکس سمیت تمام مشروبات کے اجزا اور معیار کو قوانین کے مطابق بنانے کے لیے تمام کمپنیوں کو 2 ماہ کی مہلت دی۔ 2 ماہ کے اندر تمام اجزاءپنجاب فوڈ سیفٹی ریگولیشن 2017 کے مطابق بنانے کے احکامات جاری کیے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ مشروبات میں منظور شدہ فوڈ کلرز کا استعمال نا کرنے پر لائسنس منسوخی سمیت سخت کاروائی کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں نیسلے، پیپسی، کوکا کولا، آر سی، قرشی انڈسٹری، مچلز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ریگولیشنز2017ءپر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام قوانین پر عمل درآمد یقینی دہانی کروائی۔

Comments

comments

  Categories: