کراچی:وزیر اعلی مراد علی شاہ نقل کی روک تھام کے لیے خود میدان میں آگئے

کراچی:وزیر اعلی مراد علی شاہ نقل کی روک تھام کے لیے خود میدان میں آگئے
May 09 17:02 2017 Print This Article

نقل کے معاملےپر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،وزیر اعلی سندھ
کراچی(ویب ڈیسک)؛شہر کے مختلف علاقوں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل پر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے امتحانی مراکز میں غیر متلقہ افراد کے داخلے اور موبائل کے استعمال پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اظہار برہمی کے بعد کمشنر کراچی بھی متحرک ہوگئےجبکہ انہوں نے امتحانی مراکز میں مداخلت کرنے والے غیر متعلقہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے اسلامیہ کالج سمیت مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا.اور نقل کی روک تھام کے لیے وزیر تعلیم اور سیکٹری ایجوکیشن کو بھی ہدایت جاری کی.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نقل کے معاملےپر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی.

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں، تدریسی و انتظامی عملے پر بھی امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اورطلبہ بھی موبائل فون لانے سے گریز کریں۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: