پرائیوٹ سکول مالکان کا 23 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے سے انکار

پرائیوٹ سکول مالکان کا 23 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے سے انکار
مئی 08 05:06 2017 Print This Article

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک)۔۔۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی جانب سے سکولوں کو 23 مئی سے چھٹیاں دیئے جانے کے اعلان کے بعد پرائیوٹ سکول مالکان بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار کردیاہے۔ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ سکولوں میں 30 مئی تک پیپرز لیے جارہے ہیں اس لئے وہ بچوں کو یکم جون سے چھٹیاں دیں گے۔

 پرائیوٹ سکول فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف علی کا کہنا تھا کہ 15 مئی کو فیڈریشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس کے بعد وہ پرائیوٹ سکولوں میں چھٹیاں دینے کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ سکول مالکان کو صرف فائنل امتحان لینے کی اجازت ہوگی بصورت دیگر پرائیوٹ سکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائی گی۔

Comments

comments

  Article "tagged" as:
  Categories: