فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ۔

by Asad Saleem | جنوری 7, 2017 9:54 صبح

اسلام آباد۔فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر اسلام آباد ے علاقے بنی گالا سے لاپتہ۔تھانہ لوئی بھیر میں پرفیسر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرلی گئی،پولیس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی ، سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کا پروفیسر سلمان حیدر کے اغواء پر تشویش کا اظہار ،ے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دارالحکومت سے اغواء کاری ہونا قابل تشویش و پریشان کن ہے، اسلام آباد کی پولیس اور انتظامیہ کیلئے سلمان حیدر کی برآمدگی ایک ٹیسٹ کیس ہے، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب پروفیسر سلمان حیدر کی باحفاظت برآمدگی ممکن بنائیں
کورال چوک سے گاڑی برآمد، ،تفصیلات کے مطابق پرفیسر گرشتہ رات بنی گالا سے لا پتہ ہوئے، پرفیسر سلمان کی اہلیہ کو پرفیسر سلمان کے نمبر سے رات ۰۱؛۰۳ بجے ایس۔ایم ۔ایس کے زرعیے آگاہ کیا تھا کہ وہ ایک ضروری کام سے جا رہے ہیں ان کی گاڑی رال چوک سے آکر لے لی جائے ۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ، سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر کا کہنا ہے کے میں کسی پر بھی الزام تراشی سے گریز کروں گا ۔اور دعا کرتا ہوں کے سلمان جلد بخیرو آفیت گھر ٓٓٓآجائے۔یاد رہے کہ سلمان حیدر انسانی حقوق کے کارکن بھی ہے ۔

Comments

comments

Source URL: http://urdu.educationist.com.pk/?p=138