بھارتی انتہاپسندوں کا دباؤ،دورہ پر گئے 50 پاکستانی طلبا کو واپس بھیج دیا گیا

بھارتی انتہاپسندوں کا دباؤ،دورہ پر گئے 50 پاکستانی طلبا کو  واپس بھیج دیا گیا
مئی 03 19:19 2017 Print This Article

لاہور (محمد اسد سلیم)؛ بھارتی حکومت نے انتہاپسندوں کےدباؤ میں آکر ،  کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان کے مخلتف سکولوں سے  دورہ بھارت پر گئے 50سےزائد پاکستانی طالب علموں کوواپس لاہوربھجوادیا۔  بھارتی انتہا پسندوں نےمیزبان این جی او کو  انتظامیہ اور بچوں کو  نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق طلبا یکم مئی کو لاہور سے بھارت گئے تھے ۔ طالب علموں کا یہ دورہ 5 دن پر مشتمل تھا ۔  بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے نکلنے والے جلوس کے بعد شدید  دباؤ میں آئی  بھارتی  حکومت نے  پاکستانی طالب علموں کوسخت سیکورٹی میں واہگہ باڈر کے ذریعے لاہور واپس بھیجوا دیا ۔ اساتذہ کا کہنا کے بھارتی انتہاپسندوں کے اس فعل کی وجہ سے بچے شدید خوف کا شکار ہیں۔

Comments

comments

  Categories: