ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈی این اے کےعا لمی دن پر آگاہی واک

ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈی این اے کےعا لمی دن پر آگاہی واک
اپریل 25 14:03 2017 Print This Article

لاہور(سٹاف رپورٹر): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی میں ڈی این اے کا عالمی دن منا یا گیا ۔دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں واک کا انعقاد بھی کیا گیاجس کی صدارت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ ڈین فکلٹی آف با ئیو سائنسز پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن ، ڈین فکلٹی آف ویٹر نر ی سا ئنس پروفیسر ڈاکٹرمسعو د ربا نی ، ڈاکٹر وسیم شہزاد کے علا وہ دیگر فکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔یہ دن دنیا بھر میں 1953 میں ہیلتھ ایگر ی کلچر اور با ئیو ٹیکنا لو جی کی فیلڈ میں ہو نے وا لی حیرت انگیز در یا فت “ڈی این اے سٹر کچر”کی یادمیں منا یا جا تا ہے۔
قبل ازیں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے یو نیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنا لو جی کے ڈائر یکٹر جنر ل عابد ایچ کے شیروا نی کے ہمراہ ویٹر نری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے پو دا لگا یا۔

 

 

 

Comments

comments

  Categories: