بزم پیغام کی جانب سے” ارتھ ویک “کے سلسلے میں تقریب

بزم پیغام  کی جانب سے” ارتھ ویک “کے سلسلے میں تقریب
اپریل 25 13:39 2017 Print This Article
لاہور(سٹاف رپوٹر) : پنجاب یونیورسٹی لیبارٹری سکول میں بزم پیغام  کی جانب سے” ارتھ ویک “کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا.  تقریب میں  انچارج ساوتھ سیکٹر  بزم پیغام قاضی اسامہ مجید, انچارچ سکولز بزم  پیغام یحیی اشتیاق ,پرنسپل ثمینہ ,اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی. بچوں نے سکول کے میدان کو صاف کرکے اور پودے لگا کر زمین سے  محبت کا اظہار کیا . تقریب کے اختتام پر طلبا کی جانب سے آگاہی واک بھی کی گئ .
دی ایجوکیشنسٹ سے بات کرتے ہوئے پرنسپل نے کہا کے اس طرح کے پروگرامز سے بچوں کو زمین کی اہمیت کا انداذہ ہوتا ہے اور بچوں  کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی تقریبات سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے.
 قاضی اسامہ  مجید نے کہا کے الله  نے یہ زمین ہمیں تحفے میں دی ہے اور اس حفاظت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے.    یحیی اشتیاق نے کہا کے   سب طلبا کے لئے  ضروری ہے کہ ہم  تعلیم کے ساتھ ساتھ تہزیب بھی سیکھے. اور تہذیب یافتہ قوموں کا یہ خاصہ ہیں کے وہ صفائی کا خیال رکھتے ہیں .

Comments

comments

  Categories: