پاکستان ریلویز کا سالانہ سپورٹس گالا بد نظمی کا شکار

پاکستان ریلویز کا سالانہ سپورٹس گالا بد نظمی کا شکار
اپریل 22 13:00 2017 Print This Article

 طلبا کے گو نواز گو کے نعرے، وزیرِریلوے اپنا خطاب نا مکمل چھوڑ کر چلے گئے 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان ریلویز  کے جانب سے  سالانہ سپورٹس گالا  کا اہتمام کیا گیا تھا ۔  سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں ریلوے کے سکولز اور کالجز سے طلبا کو بلایا گیا تھا ۔  تقریب کے مہمانِ خصوصی   وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق جب تقریب سے خطاب کرنے سٹیج پر پہنچے تو طلبا نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئے ۔   وزیرِریلوے اپنا خطاب نا مکمل چھوڑتے ہوئے پنڈال سے روانہ ہوگئے۔ ریلوے  پولیس نے نعرے لگانے کے الزام میں 5 طلبا کو گرفتار  کرکے تھانے منتقل کردیا ۔

طلبا کی گرفتاری پر اپوزیشن جماعتوں کہ جانب سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہیں ، تحریک انصاف کے رہنما نے اس معاملے پر سی سی پی او لاہور امین وینس سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا کے طلبا کو کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔

Comments

comments

  Categories: