دی ایجوکیشنسٹ مضمون نویسی اور تقریری مقابلے

دی ایجوکیشنسٹ مضمون نویسی اور تقریری مقابلے
اپریل 18 16:19 2017 Print This Article
لاہور(منگل، اپریل ۲۰۱۷) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی کے تعاون سے جاری 5 روزہ آل پاکستان ہم نصابی مقابلوں کے دوسرے روزمضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کے حتمی دور منعقد ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی فارمیسی کالج کی معصومہ فاطمہ اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی حرم نے انگریزی تقریری مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کیں۔ سکولوں کے انگریزی تقریری مقابلوں میں پنجاب سکول ٹاون شپ کے ملک موسٰی اور دانش سکول رحیم یار خان کے شاہزیب اشرف نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اُردو تقریر میں پنجاب یونیورسٹی کی صباحت قمر اورشائستہ فجر نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سکولوں میں سے ایجوکیشن سکول جھمرہ کے طاہر عرفان اور پنجاب سکول ٹاون شپ کے ذکی الرحمان نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو اور انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جبکہ تھیٹر، ڈرامہ، قومی ترانے ،شاعری کے مقابلے کل بروز بدھ منعقد ہونگے۔
پاکستان بھر کے مختلف سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے۔
ڈائریکٹر آئی ای آر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے طلباء وطالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ضروری ہے ۔و طلباء و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے تمام سہولیات اور مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں وہ ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکیں اور ملک کی خدمت کر کے قوم کا مستقبل روشن کر سکیں۔ انہوں نے مقابلوں کا بڑے پیمانے پر کامیابی سے انعقاد کرانے پر ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور کو مبارکباد دی۔ یہ مقابلے 20 اپریل تک جاری رہیں گے جبکہ تقریب تقسیم انعامات 21 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

Back to Conversion Tool

Comments

comments