دی ایجوکیشنسٹ کے زیرِ اہتمام 5 روزہ آل پاکستان ہم نصابی مقابلوں کا آغاز

دی ایجوکیشنسٹ  کے زیرِ اہتمام 5 روزہ آل پاکستان ہم نصابی مقابلوں کا آغاز
اپریل 17 15:49 2017 Print This Article

ملک کے بہتر مستقبل کیلئے طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کا اجاگر کرنا ضروری ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر
لاہور (ویب ڈیسک ):   پنجاب یونیورسٹی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور دی ایجوکیشنسٹ  زیرِ اہتمام پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق  میں  5 روزہ آل پاکستان ہم نصابی مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔  ہم نصابی سرگرمیوں کے پہلے روز قرآت، نعت اور تقریری مقابلے منعقد ہوئے جن میں پاکستان بھر کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے 312 امیدواروں نے شرکت کی ۔ 5  روز جاری رہنے والی تقریبات میں  قرآت، ، نعت ، تقریر، تھیٹر، ڈرامہ، قومی ترانے ،شاعری اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔  مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں وائس  چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، پرنسپل پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور، ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور، فیکلٹی ممبران اور پاکستان بھر کے مختلف سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے طلباء وطالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔و طلباء و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے تمام سہولیات اور مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں وہ ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکیں اور ملک کی خدمت کر کے قوم کا مستقبل روشن کر سکیں۔ انہوں نے مقابلوں کا بڑے پیمانے پر کامیابی سے انعقاد کرانے پر ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور کو مبارکباد دی۔ آل پاکستان ۔ یہ مقابلے 20 اپریل تک جاری رہیں گے جبکہ تقریب تقسیم انعامات 21 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

Comments

comments

  Categories: