طلبا کی گرفتاری پر وزیرِِاعظم برہم ,فوری رہا کرنے کا حکم

طلبا کی گرفتاری پر وزیرِِاعظم برہم ,فوری  رہا کرنے کا حکم
اپریل 22 20:34 2017 Print This Article

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلویز کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب میں حکومت مخالف نعرے لگانے پر گرفتار کئے جانے والے 5 طلبا کو گرفتار کیا گیا تھا، میڈیا پر خبر  نشر ہونے کے بعد  وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور طلبا کی فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ طلبا  کو تھانے نہیں لے کر جانا چاہئے تھا اگر طلبا نے غلطی کی تھی تو انہیں پیار سے سمجھانا چاہئے تھا ۔

یاد رہے کہ  طلبا کے گو نواز گو کے نعروں کی وجہ سے ہی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنی تقریر مکمل کئے بغیر سے پنڈال سے چلے گئے تھے ۔

 

Comments

comments

  Categories: