پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کا لج آفس کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کا لج آفس کا افتتاح
اپریل 11 07:17 2017 Print This Article

Left Side Content
Right Side Content
لاہور (سٹاف  رپورٹر ): پنجاب یونیورسٹی میڈیکل کا لج کا افتتاح صوبائی وزیر ہایر ایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی نے کیا ۔اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ میں پیر ہوں میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ میرا ویثرن تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں میڈیکل کا لج قائم کیا جائے۔ہم تمام یونیورسٹیوں کو کیو ایس رینکنگ میں نہیں لا سکتے ابتدائی طور پر 5 یونیورسٹیاں چنی گئیں ۔ان میں ایک پنجاب یونیورسٹی ہے
۔پنجاب یونیورسٹی میں میڈیکل کی میری دعا اللہ نے اور درخواست سی ایم نے قبول کرلی۔ ہمیں لکیر کا فقیر نہیں بننا۔پہلے سے زیادہ اور مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ہمارا فوکس طلبا ہیں اور فیکلٹی ہماری پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ ایک صدی سے بھی پرانی پنجاب یونیورسٹی نے زیادہ نام نہیں کمایا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس کا نام دنیا میں ہو۔ترقی یافتہ قومیں ہم سے آگے صرف محنت کی وجہ سے ہیں۔ آپ محنت اور لگن سے کام کریں۔ دنیا میں آپ کا نام ہوگا۔طلبا توجہ کے طالب ہو تے ہیں ان پر اضافی توجہ دیں۔ ایکسٹرا ٹا ئم دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شرمندگی سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے لیکچرارز کا معیار بہت نیچے ہے۔ اسی وجی سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کر رہےہیں ۔جہاں ہم انوویشن پر توجہ دینگے۔ ۔ ہم سب اللہ کو جواب دہ ہیں اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے۔دیکھیں کتنےلوگ ایم فل کی ڈگریاں لیکر فارغ اور بیروز بیٹھے ہیں ۔۔۔جو رشوت نہیں لیتا لیکن کام نہیں کرتا۔وہ بھی کرپٹ ہے۔وہ قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ ۔۔ آج کا کام آج ہی کریں کل کس نے زندہ رہنا ہے کوئی کچھ نہیں جانتا۔
۔ ہمارا مستقبل آپ پر ٹرسٹ کرتا ہے کہ آپ بہترین ہیں ۔ان کی امیدوں ہر پورا اتریں۔وزیر اعلی کی امیدوں پر پورا اتریں۔ ۔ مجھے پوری امید ہے کہ پنجاب یونیورسیٹی میں تبدیلی آئیگی۔۔یہ تبدیلی سیاسی نعروں والی تبدیلی نہیں ہے۔
لاہور۔۔۔۔ اپ سے ہم سب کو امیدیں ہیں ۔
لاہور۔۔۔۔ یادھیں کہ پاکستانی دنیا میں نمبر ون ہیں ۔ رضا علی گیلانی۔
لاہور۔۔چیز یا د رکھیں کی آپ مسلمان ہیں اور اللہ تعالی آپ کو دیکھ رہا ہے اور دوسرا یہ کہ آپ پاکستانی ہیں اور دنیا آپ کو دیکھ رہی ہے۔رضا علی۔ان دو چیزوں کو یاد رکھ کر ہم دنیایں نمبر ون بن سکتے۔
پنجاب یونیورسٹی میں کوئی تنظیم نہیں چلے گی۔ ۔ طلبا کے اندر کرپشن اور ڈرگز سے نفرت پیدا کریں ۔اساتزہ اپنے اندر ڈیوو شن پیدا کریں ہم نے پنجاب یورنیورسٹی کو علم کا گہوارہ بنانا ہے اسے لڑائی جھگڑے کا مرکز نہیں بنانا ۔آئیندہ جو طالبعلم لڑائی جھگڑا کریگا اس کے استاد سے بھی باز پرس کی جائیگی۔۔پنجاب یونیورسٹی میں کوئی تنظیم نہیں چلے گی۔

Comments

comments

  Categories: