لیجنڈ کرکٹر یونس خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

by Asad Saleem | اپریل 8, 2017 8:10 صبح

کراچی (سٹاف رپورٹر)؛لیجنڈ کرکٹر یونس خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  کا اعلان کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے  کیا ۔یونس خان کا کہنا تھا کہ  ہمیشہ کوشش رہی پاکستان کا نام روشن کرو۔میں چاہتا ہوں سر اٹھا کر رخصت ہوں، ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ریٹائر ہو جاوں گا ۔دعا ہے میری اچھی پرفارمنس سے پاکستان جیتے گا ۔  مجھ سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو اسے نظرانداز کیا جائے  ۔  کبھی بھی ضرورت پڑی تو میں حاضر رہوں گا ۔ سرفراز کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ ٹیم کو آگے لے کر جائے ۔

یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے کے لئے صرف 23رنز درکار ہیں ۔ یونس خان نے اپنے کرکٹ میں اب تک 115, ٹیسٹ میچز ،  265 ونڈے  ,25 T20    اور83 20/20  میچز  کھیلے ہیں ۔ یونس خان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 26فروری 2001 کو   راولپنڈی میں  آسٹرلیا کے خلاف کھیلا ۔پہلا ونڈے 13 فروری 2001 کو  کراچی میں  آسٹرلیا خلاف پہلا ٹوئنٹی 20, 13 جنوری  2005 کو  آسٹرلیا اور پہلا ٹی 20،28 اگست 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

2009  میں t20 ورلڈکپ میں  پاکستانی ٹیم کے کپتان بھی یونس خان ہی تھی ۔ پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل اپنے نام کیا تھا۔

Comments

comments

Source URL: http://urdu.educationist.com.pk/?p=1282