علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میں سیکورٹی کی ناکافی سہولیات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میں سیکورٹی کی ناکافی سہولیات
اپریل 08 05:29 2017 Print This Article

لاہور(سٹاف رپورٹر)؛علامہ اقبال ٹاون میں واقعہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹٰی کے ریجنل کیمپس میں تا حال سیکورٹی کی ناکافی سہولیات ۔ فارم جمع کرانے کے لئے جانے والے  دی ایجوکیشنٹ کے آئی ٹی ہیڈ احسن شکیل کی موٹر سائکل  بھی داخلی دروازے  سے چوری ۔احسن شکیل 4:32 میں یونیورسٹی کے اندد داخل ہوئے اور 4:40 پر جب باہر آئے تو موٹر سائکل چوری ہوچکی تھی ۔ پارکنگ ایریا میں کوئی سیکورٹی گارڈ بھی موجود نہ تھا ۔   تعلیمی ادارون میں  دہشتگری کے سنگین خطرات کے باوجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تاحال سی سی ٹی  وی کیمرے بھی نصب نہیں ہوسکے ۔  کیمپس کے ہیڈ غلام رسول بہرام کا کہنا ہے کہ   سی سی ٹی  وی  کی تنصیب کے لئے حکومت کو سمری بھیجوا چکی ہے اور چند دنوں میں کیمرے لگا دئے جائے گے ۔

دوسری جانب پولیس بھی روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ اب تک  کوئی تسلی بخش کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

 

Comments

comments

  Categories: