سیکنڈری سکول امتحانات (نہم و دہم) اختتام پذیر

سیکنڈری سکول امتحانات (نہم و دہم)  اختتام پذیر
اپریل 03 16:06 2017 Print This Article

لاہور، (سٹاف رپورٹر)؛. تعلیمی بورڈ لاہورکے زیر اہتمام یکم مارچ2017ء سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول امتحانات (نہم و دہم) کاختتام پذیر ہوگئے آج آخری روز (بروز سوموار) اسلامیات لازمی کا پرچہ لیا گیا۔ اس سلسلہ میں امتحانی انعقاد کیلئے کل 806امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل و کنٹرولر امتحانات نے اس عرصہ میں مختلف امتحانی مراکز کااچانک معائنہ کیا۔ شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھی مصروفِ عمل رہیں اس حوالہ سے کسی بھی امتحانی مراکز میں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا، تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے تھے۔
اس ضمن میں آج کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل انجم نے گورنمنٹ نجف بوائز ہائی سکول گلبرگ میں اچانک معائنہ کیاانہوں نے ایک غیر متعلقہ شخص کی غیر قانونی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کے الزام میں تھانہ گلبرگ میں FIRدرج کروا دی۔

Comments

comments

  Categories: