پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ جاب فیر کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ جاب فیر کا افتتاح
اپریل 03 11:53 2017 Print This Article

لاہور۔۔۔(اےآرساجد): پنجاب یونیورسٹی کےانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ جاب فیر کا افتتاح وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفرمعین ناصر نے کیا۔ اس موقع پرپرنسپل پی یوسی آئی ٹی پروفیسر منصورسرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔جاب فیر میں چوالیس ملٹی نیشنل اورنیشل کمپنیز نے اپنے اپنے سٹال لگائے ۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے پرنسپل پی یو سی آئی ٹی کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے جاب فیر بے روزگاری کوختم کرنے میں مدد گارثابت ہو سکتے ہیں۔ طلبہ نےمختلف سٹالز پرمستقبل میں روزگار کےحوالے سےمعلومات حاصل کیں اوراپنی سی ویزدیں۔یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ کے لئے اس طرح کےجاب فیر یقیناً مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

Comments

comments