پنجاب ایگزمنیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کےامتحانات کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب ایگزمنیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کےامتحانات کا اعلان کر دیا گیا
مارچ 31 16:25 2017 Print This Article

پرائمری امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد اور مڈل میں 83 فیصد رہا 

لاہور (سٹاف رپورٹر)؛ پنجاب ایگزمنیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل  کےامتحانات کا اعلان کر دیا گیا،امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب  میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے بطور  مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرائمری امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد اور مڈل امتحانات میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا۔ پرائمری امتحانات میں کل 13لاکھ 58 ہزار 365 اور مڈل امتحانات میں 10 لاکھ 39 ہزار 510 امیدواروں نے حصہ لیا۔

مڈل کےامتحانات میں دوسری اور تیسری پوزیشن مجموعی طور پر دو دو طلبہ نے حاصل کی،پانچویں جماعت کے نتائج میں پہلی پوزیشن مجموعی طور پر دو طلبہ جبکہ تیسری پوزیشن تین طلبہ نے  حاصل کی۔پرائمری امتحانات میں خوشاب کی ندا کنول اور مالائکہ ظفر نے پہلی انیلہ مختاراور علینہ عابد نے دوسری اور محمد کاشف اور محمد عبداللہ نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آٹھویں کے امتحانات میں بھکر کی روشن زہرہ نے پہلی  ماز خان، عائشہ نواز اور ردا فاطمہ نےدوسری اور محمد نعیم اور عروبہ طیب  نے  تیسری پوزیشن  حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کہ ہم کسی کو پیک کے امتحانات کے لئے مجبور نہیں کر سکتے، لیکن پیک میں ہر سال بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نتائج دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

ساہیوال کی طالبہ عروبہ طیب خوشی سے بے ہوش ہوگئی

تقریب میں 493نمبر لے کر آٹھویں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا رکشہ ڈرائیو کے بیٹا ماذ سب کی توجہ  کا مرکز بنا رہا ۔ آٹھویں جماعت میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ساہیوال کی طالبہعروبہ طیب  سٹیج پر آئی توخوشی سے بیہوش ہوگئی جسے فوری طور پر رانا مشہود اور سکول ٹیچر نے تھام لیا۔فرط جذبات سے مغلوب ہوکر طالبہ جذبات کا اظہار بھی نہ کر سکی۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں بچوں میں کثیر تعداد خوشاب کے ایک ہی سکول کی ہیں ۔

 

Comments

comments

  Categories: