پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ۔ کور کمانڈر لاہور نے انعامات دیئے

پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ۔ کور کمانڈر لاہور نے انعامات دیئے
مارچ 19 14:15 2017 Print This Article

لاہور (اتوار، ۱۹ مارچ ۲۰۱۷) ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا جانے والا چار روزہ پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی تھے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر، سیکرٹری ڈی ایچ اے کرنل محمد شاہجہاں ، سیکرٹری ڈیفنس رایا بریگیڈیئر (ر)سکندر حیات،سی ای او ڈیفنس رایاکینگ چانگ جن،میجرہارون شفیق، میجر شعیب خان،فخر امام،دلدار حسین و دیگر عہدیداروں اورشائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹاپ 30 پروفیشنل گالفرزنے حصہ لیا اوردیگر پروفیشنلز کو بذریعہ ٹرائل منتخب کیا گیاتھا جبکہ چھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں پروفیشنل،سینئر پروفیشنل ،جونیئر پروفیشنل،امیچیور، سینئرامیچیور، اور لیڈیز مقابلے شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو شیلڈز اور کیش انعامات اور ٹورنامنٹ کے سپانسرزڈی ایچ اے،عسکری بینک،البرکہ بینک،ٹیوٹاگارڈن موٹرز،پیپسی،ہیلے ٹاوراورچینگ ہانگ روبا کے نمائندوں کو یادگاری شیلڈز دیں ۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی نے ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اورٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈیفنس رایا کلب کوسراہا۔

Comments

comments

  Categories: