چھٹی کیوں کی؟ جماعت اول کے طالب علم پرسکول کا ٹیچر وحشیانہ تشدد

چھٹی کیوں کی؟ جماعت اول کے طالب علم پرسکول کا ٹیچر وحشیانہ تشدد
January 06 16:56 2017 Print This Article

مردان (ویب ڈیسک) سکول ٹیچر کا غیرحاضری پر جماعت اول کے طالب علم پر وحشیانہ تشدد، طالب علم کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکول ٹیچر نے بارش کی وجہ سے غیر حاضری کرنے پر جماعت اول کے چھ سالہ طالب علم عامر خان ولد جمیل خان سکنہ طورو میرہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا؂طالب علم کو ٹھنڈے پانی سے نہلا کر پھر ڈنڈوں سے وار  طالب علم کو  تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچر عبدالرشید نے ہمارے بچے عامر خان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت خراب ہونے پر اس کو طورو سوواڑیانوں ہسپتال منقل کر دیا گیا۔ طالب علم کے والد جمیل خان نے مقامی پولیس تھانہ طورو کو بھی کارروائی کیلئے ایف آئی آر درج کی جس پر ایس ایچ او نے فوری کاروائی کی یقین دہانی کرا دی۔

Print this entry

Comments

comments

  Categories: