پاکستان کے پہلے سوشل میڈیا ایوارڈز کا انعقاد

پاکستان کے پہلے سوشل میڈیا  ایوارڈز کا انعقاد
مارچ 16 16:52 2017 Print This Article

پاکستان کے کم عمر ترین مائکرو سوفٹ ایکسپرٹ  کا   ایوارڈ  5 سالہ  حذیفہ  کے نام  

لاہور (سٹاف رپورٹر ) وائس آف پاکستان اور دی ایجوکیشنسٹ کی جانب سے پاکستان کے پہلے سوشل میڈیا ایوارڈذ کا انقعاد الحمرا ہال لاہور میں ہوا۔ تقریب میں ۳۰ سے زائد   ایوارڈذ  دئے گئے ۔

سوشل میڈیا کو درست سمت دینا چاہتے ہیں، فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی لگانے کی بجائے حکومت ان پلیٹ فارمز سے معاہدے کرے۔ سوشل نیٹ ورکس کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ غیرذمہ دارانہ مواد کو نکالنے کیلئے حکمتِ عملی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وائس آف پاکستان کے چیئرمین رضی طاہرؔ نے پاکستان کے پہلے سوشل میڈیا ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

سینئر صحافی ندیم چوہدری نے کہا کہ وائس آف پاکستان کی کاوش قابل تحسین ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین آزادی رائے کا اظہار واضح انداز میں کرتے ہیں جس کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ خبر پھیلانے سے پہلے تحقیق کریں اور اس میں چھپے سچ کو ڈھونڈیں پھر اس کو شیئر کریں تاکہ آپ کسی پروپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں، ہمیں پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کو دکھانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف اینکرپرسن عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا آزادی اظہار کا ذریعہ ضرور ہے تاہم مذہب اور مذہبی شخصیات پر زبان درازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہمیں دشمن کے پھیلائے ہوئے جال میں آنے کے بجائے پروپیگنڈے کو مثبت اور مدلل گفتگو سے کاؤنٹر کرنا چاہیے، وائس آف پاکستان کی ٹیم ایونٹ کی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب میں سوشل میڈیا سٹار ایوارڈ نہال نسیم کو دیا گیاجبکہ ٹرینڈ سیٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ فرحان خان ورک کو ملا، پاک ٹرینڈنگ ٹیم ، مخدوم شہاب (میری آواز سنو)، ینگ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا ایوارڈ علی احمد اعوان، کشمیر ایکٹویزم پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ جماعت الدعوۃ کی سوشل میڈیا ٹیم کو دیئے گئے، ٹیم گرین، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، اسلامی جمیعت طلبہ کو مختلف مہمات میں نمایاں کارکردگی کے ایوارڈ دیئے گئے۔ کون ہیڈز کو بہترین فیس بک گروپ کا ایوارڈ دیا گیا، بہترین ویب سائٹس کے ایوارڈز ہم سب، اردوپوائنٹ، پروپاکستانی کو دیئے گئے۔ پولیس عوام ساتھ ساتھ ، وال آف ہیومنٹی، فری کاون کو بہترین مہمات پر ایوارڈز دیئے گئے۔ پانچ سالہ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ حذیفہ کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا جبکہ موسٹ انسپائریشنل پرسنیلٹی کا ایوارڈ معذور سوشل ایکٹیوسٹ معز شوکت کو دیا گیا۔ تقریب میں سینئر صحافی انعام خالق، خلیل الرحمن خان کاکڑ پیٹرن انچیف، احسن شکیل ڈائریکٹر فلکس ٹیکنالوجی ، شبیر سرور ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ، اسد اللہ خان اینکرپرسن ، حافظ محمد عثمان جینئس آف پاکستان،حسیب پاشا کامیڈین ، خرم شہزاد سی ای او کون ہیڈز،  ، میاں سعود احمد ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر وائس آف پاکستان،اسد سلیم ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وائس آف پاکستان ، انیتہ الیاس یو این ڈی پی، فیضان اشرف، سہیل چوہان ، محسن راجپوت، اجالا شفیق ، مہک ، فائزہ انعم ، نصرت خلیل ، زنیرہ مشتاق ، اسامہ غیور،رانااسد ،مرزا عدنان بیگ، محمد مصدق ، عمر انعام سمیت پاکستان بھر سے سوشل ایکٹیوسٹس نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ینگ آرٹسٹ سمرا چیمہ نے ٹیم وائس آف پاکستان کو اپنی پینٹنگ پیش کی۔

د

ایڈیٹر دی ایجوکیشنسٹ شبیر سرور کون ہیڈز کو بہترین فیس بک گروپ کا ایوارڈ پیش کر رہے ہے ،

سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنیوالی گیارہ سالہ نہال نسیم کو وائس آف پاکستان نے سوشل میڈیا سٹار ایوارڈ 2017سے نوازا، نہال نسیم 11سال کی عمر میں گانے اور ملی ترانوں سے مقبول ہوئیں، انکو سوشل میڈیا پر لٹل قرۃ العین بلوچ کہا جاتا ہے۔ ملی نغمہ شکریہ پاکستان کانفرنس کے شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کے ہمراہ گایا۔

 تصاویری جھلکیاں۔
        

پاکستان کا کم عمر ترین مائکرو سوفٹ ایکسپرٹ حذیفہ                                    

Comments

comments

  Categories: