پروفسر ڈاکٹر اسد اسلم کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعیناتی کا فیصلہ

پروفسر ڈاکٹر اسد اسلم کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعیناتی کا فیصلہ
مارچ 12 20:34 2017 Print This Article

(رپورٹ۔۔۔ اے آرساجد) پنجاب حکومت نے پروفسر ڈاکڑ اسد اسلم کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) کے قائم مقام وائس چانسلر لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے سمری منظوری کے بعدگورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

ڈاکڑ اسداسلم اس سے پہلے میوہسپتال میں چیف ایگزیکٹو کی نئی تخلیق کی گئی اسامی پر کام کررہے تھےاور میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی ان کوجواب دہ تھے۔ ڈاکٹراسداسلم سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے عہدے پربھی کام کرچکے ہیں۔

پروفیسرڈاکٹر اسداسلم بنیادی طورپر آنکھوں کے شعبہ کے ڈاکڑہیں جنہیں ان کی گراں قدرخدمات کے صلے میں 2005میں ستارہ امتیاز،گولڈمیڈل اورایشیا پیسیفک ایوارڈسے بھی نوازاگیاہے۔مزیدبرآں انہیں عالمی ادارہ صحت، فریڈہاولس فاونڈیشن آسٹریلیااور حکومت پنجاب کی طرف سے متعددبارتعریفی اسنادسے بھی نوازاگیاہے۔

Comments

comments