پنجاب حکومت کا پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
مارچ 12 20:10 2017 Print This Article

(اے آرساجد): آخر کارپرائیویٹ یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالب علموں کی بھی سنی گئی۔پنجاب حکومت نے انہیں بھی لیپ ٹاپ دینے کااعلان کردیا۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نےمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت پہلی بار پنجاب بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طالب علموں میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی اور چارٹرڈ ضوابط کے مطابق قائم پرائیویٹ یونیورسٹیز کےطالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبا کو منتخب کرنے کے فارمولے پرکام کررہاہے  جس کے تحت طلبا کی میرٹ کے مطابق سکروٹنی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم سید رضا علی گیلانی نے بتایا کہ یونیورسٹیز اور کالجوں کے 1 لاکھ 16 ہزار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے اور ذہین طالب علموں میں شفاف طریقے سے میرٹ کی بنیادپرلیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے تاکہ کسی طالبعلم کی حق تلفی نہ ہو۔ رضا علی گیلانی نےمزید کہا کہ طلبا کسی شکایت کی صورت میں شکایتی سیل میں اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں اور لیپ ٹاپ سے متعلق اُن کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

 

Comments

comments