حکومت پنجاب43لاکھ کتابیں لاہورکے سکولوں میں مفت تقسیم کرےگی

حکومت پنجاب43لاکھ کتابیں لاہورکے سکولوں میں مفت تقسیم کرےگی
مارچ 12 19:21 2017 Print This Article

(اےآرساجد)۔رواں تعلیمی سال حکومت پنجاب لاہور بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم پانچ لاکھ سے زائد بچوں کوتینتالیس لاکھ کتابیں مفت فراہم کرے گی۔ چونکہ نئے تعلیمی سال کا آغازیکم اپریل سے ہوگا اس لئےمحکمہ سکول ایجوکیشن نے کتابیں یکم اپریل سے پہلے بچوں میں تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کتابوں کی مفت فراہمی کیلئے پانچ سکولوں میں کتابوں کےگودام قائم کردیئے گئے ہیں۔ جہاں گودام قائم کئے گئے ہیں ان سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ، گورنمنٹ ہائی سکول جلو موڑ، ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن، گورنمنٹ مسلم ماڈل نمبر 2 ریٹی گن روڈاور مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈشامل ہیں۔ لاہورکے علاوہ باقی پنجاب میں مفت کتابوں کی فراہمی کی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں.

Comments

comments