پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں’’ڈیزائن کی گمشدہ جہتیں‘‘ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں’’ڈیزائن کی گمشدہ جہتیں‘‘ کے موضوع پر سیمینار
مارچ 02 15:07 2017 Print This Article

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام ’’ڈیزائن کی گمشدہ جہتیں‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ ہیڈ آف ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ این سی اے پروفیسرمحمود الحسن جعفری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر احمد بلال نے کی۔ اس موقع پر کالج کے فیکلٹی ممبران بشمول پروفیسر اسرار حسین چشتی ، پروفیسر عارف خان ،فرجود رضوی، مس رابعہ نواب، ڈاکٹر سمیرا، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے مس عائشہ احمد اور کامسٹس سے مس زمانیہ نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد ایم فل (رپلیکا) کے طلباؤ طالبات کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں تقریباً150طلبہ نے موجود تھے۔ یہ پاکستان میں ڈیزائن کے مسائل پر اپنی نوعیت کا بہترین سیمینار تھا اور پروفیسر جعفری ڈیزائن پر گفتگو کرنے کیلئے پاکستان بھر کی بہترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباؤ طالبات نے بتایا کہ سیمینار سے انہوں نے ڈیزائن میں نئے طریقے سیکھے جو ان کو تحقیقی امور میں معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تحقیقات معاشرے سے منسلک ہو کر انٹرپنیور شپ کے مواقع پیدا کرتی ہیں۔

Comments

comments

  Categories: